فری لانسنگ کی اے بی سی ڈی کتاب

ابتدائیہ
ہمیں فری لانسنگ کے بارے میں اُن لوگوں کو جونئے نئے موبائل فون پر آئے ہیں، سکھانا ہے۔اور یہ کتابچہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایسے لوگوں کو سکھانا چاہتے ہیں کہ یہ بنیادی فری لانسنگ کیا ہے؟ فراڈ ہے یا کوئی بدمعاشی کا کام ہے؟ کوئی پیسے کھا جاتا ہے، کیا ہوتا ہے اس میں؟
اگر آپ اپنے گھر میں، اپنی مسجد میں، کسی ایسی جگہ جہاں آپ فراغت کے لمحے گزارتے ہوں، اپنے علاقے کے کمیونٹی سینٹر میں، اسکول میں، چائے کی دکان پر اس کتابچے کو سکھانا چاہیں تو کتابچہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ ان اسباق کو استعمال کرتے ہوئے آپ فری لانسنگ پر ایک مکمل ورکشاپ کرا سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ ابتداء میں آپ کو کچھ ہچکچاہٹ ہو، کچھ الجھن ہو، ایسی صورت میں، مجھے مطلع کریں، میں آپ کے لیے دوسرا کتابچہ لکھ دونگا۔
فری لانسنگ کی اے،بی،سی،ڈی
فری لانسنگ کی اے،بی،سی،ڈی کی مفصل اورمکمل ویڈیو دیکھِینے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں